صدر زرداری سے وزیرِاعظم شہبازشریف کی ملاقات، صدر کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت
Web Desk
11 May 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال، افغانستان سے متعلق امور اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیاگیا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ مشکل جغرافیائی و علاقائی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور سپلائی چین متاثر ہونے کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
صدرِآصف علی زرداری نےمہنگائی کے دباؤ میں کمی، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے ممکنہ اقدامات کی ہدایت کی۔
صدر اوروزیراعظم نے معرکۂ حق کے شہداء اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی دفاع پر غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِداخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیرِقانون اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن؛ علیمہ خان، پی ٹی آئی رہنما اور وکلا فیکٹری ناکے پر پہنچ گئے
9 June 2026
گلگت بلتستان انتخابات؛ مسلم لیگ (ن) کی بڑی شکست کا تاثر درست نہیں،خواجہ سعد رفیق
9 June 2026
کراچی کے مسائل حل نہ ہوئے تو ہڑتال کا اعلان کر سکتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان
9 June 2026
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
9 June 2026
26 نومبر احتجاج کیسز؛ بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 23 جون تک توسیع،
9 June 2026
وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
9 June 2026
فلپائن: تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی، ہزاروں افراد بے گھر
9 June 2026
امریکی صدر کی سنجیدگی نظر آئی تو مذاکرات پر اعتراض نہیں: ابراہیم عزیزی
9 June 2026