LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو امریکا سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کر رہا ہے، امریکی حکام نائجیریا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 32 افراد سوار تھے مذاکرات ناکامی کی دو بنیادی وجوہات، اپوزیشن وفد بے اختیار تھا: طارق فضل چودھری نئی جنگ کی صورت میں خطے کے امریکی اتحادی بھی متاثر ہوں گے: ایران ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ

پوری قوم میجرعزیز بھٹی شہید کی حب الوطنی کو سلام پیش کرتی ہے: صدر، وزیراعظم

Web Desk

12 September 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 1965ء کی جنگ کے عظیم ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید (نشانِ حیدر) کے 61 ویں یومِ شہادت پر انہیں درجات کی بلندی کی دعاؤں کے ساتھ زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ میجر عزیز بھٹی نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دے کر تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کے لیے امر کر دیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہیں اور قوم اپنے بہادر سپوتوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میجر عزیز بھٹی شہید کی شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1965ء کی جنگ کے دوران برکی سیکٹر میں دشمن کی پیش قدمی کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہونا ملکی تاریخ کی ایک روشن داستان ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 12 ستمبر 1965ء کو جامِ شہادت نوش کرنے والے اس عظیم سپوت کی بے لوث محبت اور جانفشانی آنے والی نسلوں اور بالخصوص نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دفاعِ وطن کے لیے شہداء کی قربانیاں قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں۔