ایوان صدرمیں تقریب، مسلح افواج کے افسران وجوانوں کواعزازات دیئے گئے
Web Desk
14 May 2026
ایوان صدر میں عسکری اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ صدر مملکت نے فوجی افسران اور جوانوں کو ایوارڈز سے نوازا،لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔۔
ایوان صدر میں عسکری اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی خدمات کے اعتراف میں فوجی افسران اور جوانوں کو ایوارڈز سے نوازا ۔
لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا، لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کا ایوارڈ اُن کے اہلخانہ نے وصول کیا، سپاہی ثوبان مجید بلوچ شہید کو ستارہ بسالت ، سپاہی اسرار محمد کو غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ستارہ بسالت دیا گیا۔
ایئر مارشل کاشف قمر ،ایئر مارشل عامر شہزاد اور میجرجنرل محمد شاہد ابڑو کوقومی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، میجر جنرل سبطین رفیق کو ہلال امتیاز ملٹری دیا گیا۔
ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک ، میجرجنرل ملک مقبول رضا ، ایئروائس مارشل شاہد منصور جہانگیری ، ایئروائس مارشل خالد محمود ، میجرجنرل اعجاز احمد کوقومی خدمات پر ہلال امتیاز ملٹری ایوارڈ دیا گیا۔
ریئر ایڈمرل رضوان صادق ، میجرجنرل ملک محمد شہزاد ، میجرجنرل عامر اشفاق کیانی ، ایئروائس مارشل طاہر محمود ، میجرجنرل قیصر سلیمان ، میجرجنرل عمرنسیم اور میجرجنرل لقمان حفیظ کو ہلال امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی کابینہ کا اجلاس، گندم کی خریدوفروخت کے مسائل حل کرنےکے لیےکمیٹی تشکیل
14 May 2026
چین کی کیپیٹل مارکیٹ میں پاکستان کا پہلا ’پانڈابانڈ‘ جاری، 1.75ارب یوآن کے بانڈز فروخت
14 May 2026
گوجرانوالہ، لیبیاکشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو 22، 22سال قید، 14، 14لاکھ روپے جرمانہ
14 May 2026
سپریم جوڈیشل کونسل، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات نمٹادی گئیں
14 May 2026
وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس؛ ‘نیشنل پاپولیشن کونسل’ کے قیام کا فیصلہ، شہباز شریف خود سربراہی کریں گے
14 May 2026
پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال پورے ہونے پر شایان شان تقریب کی ہدایت
14 May 2026
آرمی راکٹ فورس کا مقامی تیار کردہ فتح 4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
14 May 2026
’28 ویں ترمیم کے ذریعے 18 ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے’
14 May 2026