وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، پولٹری فیڈ ملز پر 4 فیصد اضافی ٹیکس غیر قانونی قرار
Web Desk
2 June 2026
بجٹ سے چند روز قبل وفاقی حکومت کو ریونیو کی مد میں بڑا دھچکا لگ گیا، وفاقی آئینی عدالت نے غیر رجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ کی فراہمی پر عائد 4 فیصد اضافی ٹیکس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کر دیا۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پولٹری فیڈ ملز کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ اضافی ٹیکس کی وصولی قانون کے سیکشن 31 اے کی تشریح سے مطابقت نہیں رکھتی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ غیر رجسٹرڈ پولٹری فارمز کو فیڈ کی فراہمی پر اضافی ٹیکس 2024 کے مالیاتی قانون کے تحت وصول کیا جا رہا تھا، تاہم متعلقہ قانون میں اس حوالے سے ابہام موجود ہے۔
فیصلے کے مطابق پولٹری فارمز کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے اور استثنیٰ ملنے کے بعد ان پر رجسٹریشن کی پابندی بھی عائد نہیں ہوتی۔ عدالت نے قرار دیا کہ جب رجسٹریشن قانونی طور پر لازم نہیں تو غیر رجسٹرڈ ہونے کی بنیاد پر پولٹری فارمز یا فیڈ ملز کو اضافی ٹیکس یا سزا کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اس سے قبل پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی کو درست قرار دیا تھا، جس کے خلاف فیڈ ملز مالکان نے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
9 July 2026
کچھ دیر پہلے ایران کی جانب معاہدے کیلئے رابطہ کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
9 July 2026
امریکہ کا ایران میں 90 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، بحرین اور کویت میں سائرن بج گئے
9 July 2026
ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا: قالیباف
9 July 2026
خیبر پختونخوا کابینہ نے صوبائی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دیدی
9 July 2026
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی پر اظہار افسوس
9 July 2026
شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا
9 July 2026
ایران نے حالیہ امریکی حملوں کیخلاف اقوام متحدہ کو احتجاجی خطوط ارسال کر دیے
9 July 2026