وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
Web Desk
12 May 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے جنڈ اور خوشحال گڑھ پل (کوہاٹ) کے قریب دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو اپنی جان پر کھیل کر ناکام بنانے والے بہادر شہری لیاقت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ذمہ دار پاکستانی کی حیثیت سے لیاقت نے مشتبہ شخص کی شناخت پوچھ کر اسے روکا، جس پر دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس واقعے میں لیاقت نے جامِ شہادت نوش کیا، لیکن ان کی اس بروقت جرأت اور فرض شناسی نے علاقے کو ایک بڑے جانی نقصان سے بچا لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہید لیاقت کو “قومی اثاثہ” اور “حب الوطنی کی اعلیٰ مثال” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے نڈر شہری دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی حقیقی علامت ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتی رہے گی اور قومی اتحاد کے ذریعے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ وزیراعظم نے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔
متعلقہ عنوانات
جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس پھر روک دی گئی
30 August 2026
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026