LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

پاک بحریہ کشیدہ علاقائی صورتحال میں تجارتی آمدورفت یقینی بنا رہی ہے: وزیراعظم

Web Desk

8 September 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ بحریہ (8 ستمبر 2026ء) کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پاک بحریہ کے افسران، جوانوں، سول اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کو دِلی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس تاریخی اور ولولہ انگیز دن ہم پاک بحریہ کے شہداء، غازیوں اور تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وطنِ عزیز کے بحری دفاع کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں۔ وزیراعظم نے 1965ء کی جنگ کے تاریخی آپریشن ‘سومناتھ’ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے 7 جنگی جہازوں نے بھارتی ساحلی تنصیب دوارکا کو تباہ کر کے سمندر میں نفسیاتی برتری حاصل کی، جبکہ ہماری آبدوز ‘غازی’ کی موجودگی نے دشمن کی نقل و حرکت کو مفلوج کر کے بحری جنگ کی تاریخ میں سنہرا باب رقم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2025ء کے معرکۂ حق کے دوران بھی پاک بحریہ کی اعلیٰ عملی تیاری نے عددی برتری رکھنے والے دشمن کو ہر قسم کی بحری جارحیت سے باز رکھا۔

موجودہ تزویراتی (اسٹریٹیجک) منظرنامے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر حالیہ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بحری مشکلات کے باوجود پاک بحریہ نے پاکستانی پرچم بردار تجارتی جہازوں، بالخصوص پٹرولیم مصنوعات لانے والے آئل ٹینکرز کی بلا تعطل اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ‘امن’ مشقوں اور ‘امن ڈائیلاگ’ کے ذریعے عالمی بحری برادری کو ایک پرچم تلے متحد کر کے پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ملکی سطح پر جدیدیت کے پروگرام کے تحت میلجم طرز کے کارویٹس، ہانگور کلاس آبدوزوں اور مقامی طور پر تیار کردہ کروز و بیلسٹک میزائلوں کی شمولیت سے پاک بحریہ ایک جدید ٹیکنالوجی سے لیس طاقتور محافظ قوت بن چکی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور قوم کو پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر کامل اعتماد ہے۔