LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، بجٹ پر تجاویز دیں

Web Desk

12 June 2026

اسلام آباد: وفاقی بجٹ کی پیشکشی کے موقع پر سیاسی مشاورت تیز کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اہم ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملنے والے اس وفد نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے اپنی جماعت کی اہم تجاویز اور مطالبات پیش کیے۔

حکومتی اور پارٹی ذرائع کے مطابق، اس اہم سیاسی ملاقات میں بجٹ کے علاوہ درج ذیل بنیادی نکات پر تفصیلی گفتگو ہوئی

وفد نے اصرار کیا کہ سندھ میں شراکتِ اقتدار کے فارمولے کے تحت گورنر شپ کا عہدہ ایم کیو ایم کے پاس ہونا چاہیے۔ حکومتی اراکین نے وفد کو جواب دیا کہ گورنر سندھ کی حالیہ تبدیلی آپ کو اعتماد میں لے کر (بتا کر) ہی کی گئی تھی، تاہم آئندہ کے لائحہ عمل میں گورنر والے معاملے کو باہمی مشاورت سے دوبارہ دیکھا جائے گا۔

ملاقات کے دوران ایم کیو ایم نے سندھ کے شہری علاقوں کے حقوق اور بلدیاتی اختیارات کا معاملہ بھی اٹھایا وفد نے آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے اور فنڈز کی نچلی سطح پر منتقلی کا مطالبہ کیا۔کراچی اور حیدرآباد کے لیے خصوصی وفاقی ترقیاتی پیکج پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے ایم کیو ایم کو آرٹیکل 140 اے کے روح کے مطابق نفاذ اور کراچی حیدرآباد پیکج پر عملی طور پر عملدرآمد کرانے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، امین الحق اور جاوید حنیف۔ حکومتی وفد: وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ اور توقیر شاہ موجود تھے۔