وزیراعظم شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی کی ملاقات، جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
Web Desk
13 May 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور خاص طور پر جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور ان کی بروقت تکمیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عبدالقادر گیلانی نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے قیام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ
19 November 2026
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا
19 November 2026