LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک حوثی ملیشیا کا ریاض پر میزائل حملہ، سعودی اتحاد نے نقصان کی تصدیق کردی پاکستان اور مالدیپ کا تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا: دفتر خارجہ بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے: پاکستان

وزیراعظم سے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال

Web Desk

10 June 2026

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی چودھری نصیر احمد عباس اور سعد وسیم نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیرِ اعظم آفس سے جاری کردہ باقاعدہ اعلامیے کے مطابق، ان ملاقاتوں کے دوران دونوں اراکینِ پارلیمنٹ نے اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں جاری عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کے ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے وزیرِ اعظم کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

ملاقاتوں کے دوران اراکینِ اسمبلی نے اپنے حلقوں کے عوام کی سہولت کے لیے نئے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کیں، جن پر وزیرِ اعظم نے مثبت غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر متعلقہ حلقوں کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل کے حل کے لیے حکمتِ عملی پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ان اہم ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی موجود تھے۔