وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت
Web Desk
2 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے فون پر رابطہ کرکے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے گفتگو کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ اور ان کے تمام اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔
شہباز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر و استقامت دے۔ اس موقع پر ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے مشکل کی اس گھڑی میں غم کا حصہ بننے، ہمدردانہ خیالات اور مخلصانہ جذبے کا اظہار کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
سیہون شریف: گیس پائپ لائن پھٹنے سے کئی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں
2 October 2026
یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی سازش کا الزام، برطانیہ میں 2 ایرانی شہریوں پر فرد جرم عائد
2 October 2026
فرانس میں طلبا کا پرتشدد احتجاج، درجنوں سکول بند، پولیس سے جھڑپیں، کئی طالبعلم زخمی
2 October 2026
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
2 October 2026
مونال ریسٹورنٹ گرانے کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز کے فیصلے پر نظرثانی کا تفصیلی فیصلہ جاری
2 October 2026
مذاکرات کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
2 October 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
2 October 2026
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026