وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
Web Desk
6 September 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ کامیابی اور مستقبل کی پیش رفت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہر معرکے میں اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت، جنگی مہارت اور فضائی برتری کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ ممتاز ادارہ قربانی، جرات اور شجاعت کی ایک قابلِ فخر تاریخ کا حامل ہے۔ 1965ء کی جنگِ ستمبر کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بے مثال جرات کے ساتھ وطن کی فضائی حدود کا کامیاب دفاع کیا، جبکہ گزشتہ برس مئی کے معرکے میں بھی پاکستان نے جارح دشمن کو نانی یاد دلاتے ہوئے واضح شکست سے دوچار کیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے بری اور بحری افواج کے ساتھ مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ہے اور عددی اعتبار سے کم ہونے کے باوجود دشمن پر غالب آنے کی اپنی شاندار اور درخشندہ روایت کو قائم رکھا ہے۔
متعلقہ عنوانات
واضح احکامات نہ ملنے پر ڈی آئی خان قافلہ واپس بلایا، تصادم نہیں چاہتے: علی امین گنڈاپور
4 October 2026
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026