LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کی آنکھ کے علاج کے لیے پمز اسپتال منتقلی،انجکشن کی دوسری ڈوز کے بعد ڈسچارج ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلہ، پاکستان اور انگلینڈ آج مدمقابل ہوں گے الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت منسوخ کردی میکسیکو میں مافیا سربراہ ال مینچو کی ہلاکت کے بعد پرتشدد ہنگامے، نیشنل گارڈ کے 25 اہلکار مارے گئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کی زمبابوے کے خلاف بڑی فتح، بھارت پر دباؤ بڑھ گیا کراچی ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی ٹکر، آن لائن فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جان کی بازی ہار گیا وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ سرکاری دورے پر قطرپہنچ گئے ایم کیوایم وزرا کے سندھ مخالف بیانات، پی پی قیادت وفاق سے وضاحت مانگے، شرجیل میمن کامطالبہ عافیہ صدیقی کیس، وزیراعظم اورکابینہ کو توہین عدالت کے نوٹسزکا حکم واپس محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج گل پلازہ سانحہ پیپلز پارٹی کی 18 سالہ بدترین حکمرانی کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کے سنسنی خیز انکشافات علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری پارلیمنٹ کو تالے لگانا توہین ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے, راجہ ناصر عباس کا مطالبہ جیل میں آپ کے پاس آنکھ تک کا علاج نہیں، دل کا کیسے کریں گے؟ جسٹس عقیل عباسی وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دو روزہ سرکاری دورہ قطر: اقتصادی و اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور کا آغاز

وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ سرکاری دورے پر قطرپہنچ گئے

Web Desk

23 February 2026

 

وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔دوحہ کے کنگ حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امورڈاکٹر محمد بن عبد العزیز الخلیفی،  قطر میں تعینات پاکستانی سفیر محمد عامر اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔دورے کے وزیراعظم شہبازشریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دو طرفہ ملاقات کریں گے جس میں اقتصادی تعاون، توانائی کی شراکت داری، اورباہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہو گی۔

پاکستان اور قطرتجارت، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور افرادی قوت کی برآمد کے شعبوں میں اشتراک کو مزید آگے بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیےمشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔