LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد

پی آئی اے کا لاہور سے لندن فضائی آپریشن بحال، پہلی پرواز 30 مارچ کو روانہ ہوگی

Web Desk

8 January 2026

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے لاہور سے لندن کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز پی کے 757، 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی۔

لاہور سے لندن جانے والی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔ واضح رہے کہ چھ سال کے وقفے کے بعد اس روٹ پر پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق لندن، پی آئی اے کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین الاقوامی روٹس میں شامل رہا ہے۔ لاہور سے پروازوں کی بحالی کے بعد برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 7 ہو جائے گی، جبکہ پابندی سے قبل پی آئی اے پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں آپریٹ کر رہی تھی۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لندن کے لیے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل پی آئی اے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر چکی ہے، جو 29 مارچ سے آپریشن کا آغاز کریں گی۔

ترجمان کے مطابق برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی مسافروں کی سہولت اور قومی ایئرلائن کے بین الاقوامی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔