بجٹ 2026-27: پٹرولیم لیوی میں بڑے اضافے کی تجویز، ایل پی جی سمیت مختلف شعبے شامل
Web Desk
12 June 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں پٹرولیم لیوی کے ہدف میں نمایاں اضافے کی تجویز پیش کردی ہے جس کے تحت ایل پی جی سمیت مختلف شعبوں پر لیوی کے نئے اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی کے دائرہ کار اور محصولات میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مالی ضروریات پوری کی جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کی مد میں 3 ارب 45 کروڑ روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ کے مطابق کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے تحت 50 ارب روپے جمع کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ آف دی گرڈ کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی کی مد میں 15 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد وصولی کا ہدف مقرر کرنے کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ریونیو میں اضافہ اور توانائی کے شعبے میں مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
4 ارب کی عدم ریکوری، خریداریوں میں ڈھائی ارب کی بےضابطگیاں، آڈٹ رپورٹ جاری
9 July 2026
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا چھوٹے کاروبار کی فنانسنگ ڈیڑھ کھرب تک بڑھانے کا ہدف
9 July 2026
اقوام متحدہ میں پاکستان کا جنسی تشدد کے خاتمے کیلیے عالمی اقدامات کا مطالبہ
9 July 2026
سابق افغان کرکٹر شاپور زدران کا جسدِ خاکی بھارت سے کابل پہنچ گیا، ساتھی کرکٹرز اشکبار
9 July 2026
امریکا کی جانب سے پابندیوں میں چھوٹ ختم، ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
9 July 2026
امریکا نے ایران پر حملے جوابی کارروائی میں کئے: سابق عہدیدار پینٹاگون
9 July 2026
امریکی صدر ایران کیخلاف حملوں کو محدود رکھنے کی کوشش کررہے ہیں: عالمی میڈیا
9 July 2026
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی ایران کیساتھ دوبارہ جنگی کارروائیوں پر شدید تنقید
9 July 2026