LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمد بن سلمان کی سینٹکام سربراہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشان امتیاز سے نواز دیا پبلک چارج قانون میں توسیع پر ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع: نیویارک سٹی کی قیادت میں امریکی شہروں کا مقدمہ دائر برطانیہ سے علیحدگی کی مہم تیز، سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کا آزادی کا مطالبہ پی ٹی آئی کے 24 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ: کم آمدن طبقے کے لیے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج متحدہ نے کمیٹی میں تمام شقوں کی حمایت کی، اسمبلی میں مکر گئی: شرجیل میمن لاہور آمد: وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا دو موریا پل پر خطاب، پنجاب پولیس کی سیکیورٹی لینے سے انکار اور حکومت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ڈیجیٹل معیشت پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کا مرکز ہے: احسن اقبال سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ: سپیشل کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش، ایم کیو ایم کا احتجاج پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں 17 ستمبر تک شدید بارش کا الرٹ ملک میں فاشزم اور معاشی بحران عروج پر، 27 ستمبر کو عوام کے حقوق اور آئین کی بحالی کے لیے نکلیں گے: راجہ ناصر عباس عدالتیں اور پارلیمنٹ سیاسی معاملات میں مداخلت بند کریں، مسائل کا سیاسی حل نکالا جائے: بیرسٹر گوہر علي خان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی کا اعلان: شرحِ سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ، 3 اہلکار شہید؛ تینوں حملہ آور مارے گئے

Web Desk

24 November 2025

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے بتایا کہ دو خودکش دھماکے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں ہوئے پہلا مین گیٹ پر جبکہ دوسرا موٹر سائیکل اسٹینڈ پر، جو ہیڈ کوارٹر کے اندر واقع ہے۔ آئی جی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ موقع پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکار کلیئرنس آپریشن میں مصروف ہیں۔

فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ  صبح 8 بج کر 10 منٹ پر ہوا۔ سی سی پی او کے مطابق تین خودکش حملہ آوروں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔ ایک نے مرکزی گیٹ پر خود کو اڑایا جبکہ دو اندر داخل ہوئے، تاہم ایف سی اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ ڈاکٹر میاں سعید نے کہا کہ ایف سی جوانوں نے بہادری سے حملے کو ناکام بنایا۔

ڈپٹی کمانڈنٹ ایف سی جاوید اقبال نے بھی تصدیق کی کہ تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں اور دہشتگردوں کے مقابلے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید ہوئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 2 ایف سی اہلکار اور 3 شہری شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تمام کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔