LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، 4 سالہ بچے سمیت 2 افراد شہید، 7 زخمی ترکیہ کے ساتھ جنگ کی کوششیں، اسرائیلی اخبار کی نیتن یاہو پر تنقید چین کے 2 بحری جہاز آبنائے ہرمز کے ایرانی علاقے میں داخل ہو گئے ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران ایران کیخلاف امریکی جنگ کے اخراجات یومیہ 5 ارب ڈالر تک جا پہنچے ایران آئندہ 50 برسوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے، جنرل ابن الرضا دفاعی صنعت جدید ہتھیاروں کے نظام اور فوجی سازوسامان تیار کر رہی ہے، ایرانی وزارت دفاع امریکا کا ایران پر نیا معاشی دباؤ فوجی محاذ پر ناکامی کا بالواسطہ اعتراف ہے، پاسداران انقلاب ’’منجمد خارجہ پالیسی، منجمد معیشت کو جنم دیتی ہے‘‘، ایرانی سپیکر کا امریکی پالیسی پر طنزیہ وار

پاکستان ویمن کی زمبابوے کے خلاف کامیابی، دوسرے میچ میں 67 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

Web Desk

14 May 2026

پاکستان ویمن نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کو 67 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں صفر، دو کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔ نوجوان بیٹر ایمان فاطمہ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

اوپنر منیبہ علی نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 رنز اسکور کیے۔ زمبابوے کی جانب سے مابھیرو، میرینج اور ماوونگا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ویمن ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان ویمن ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔