LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کی آنکھ کے علاج کے لیے پمز اسپتال منتقلی،انجکشن کی دوسری ڈوز کے بعد ڈسچارج ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلہ، پاکستان اور انگلینڈ آج مدمقابل ہوں گے الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت منسوخ کردی میکسیکو میں مافیا سربراہ ال مینچو کی ہلاکت کے بعد پرتشدد ہنگامے، نیشنل گارڈ کے 25 اہلکار مارے گئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کی زمبابوے کے خلاف بڑی فتح، بھارت پر دباؤ بڑھ گیا کراچی ڈیفنس میں تیز رفتار کار کی ٹکر، آن لائن فوڈ ڈیلیوری رائیڈر جان کی بازی ہار گیا وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ سرکاری دورے پر قطرپہنچ گئے ایم کیوایم وزرا کے سندھ مخالف بیانات، پی پی قیادت وفاق سے وضاحت مانگے، شرجیل میمن کامطالبہ عافیہ صدیقی کیس، وزیراعظم اورکابینہ کو توہین عدالت کے نوٹسزکا حکم واپس محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تعیناتی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج گل پلازہ سانحہ پیپلز پارٹی کی 18 سالہ بدترین حکمرانی کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کے سنسنی خیز انکشافات علیمہ خان کے 14ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری پارلیمنٹ کو تالے لگانا توہین ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے, راجہ ناصر عباس کا مطالبہ جیل میں آپ کے پاس آنکھ تک کا علاج نہیں، دل کا کیسے کریں گے؟ جسٹس عقیل عباسی وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دو روزہ سرکاری دورہ قطر: اقتصادی و اسٹریٹجک شراکت داری کے نئے دور کا آغاز

ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ مرحلہ، پاکستان اور انگلینڈ آج مدمقابل ہوں گے

Web Desk

23 February 2026

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کی قومی ٹیم آج اہم مقابلے میں انگلینڈ کے مدمقابل آئے گی۔ سیمی فائنل تک رسائی کی راہ ہموار کرنے کے لیے قومی ٹیم کو اس میچ میں کامیابی حاصل کرنا ناگزیر ہے۔

پاکستان کا گزشتہ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ دوسری جانب انگلینڈ نے میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کر لیے تھے۔

پوائنٹس جدول کے مطابق ایک ایک میچ کے بعد پاکستان کے پاس ایک پوائنٹ ہے، جبکہ انگلینڈ دو پوائنٹس اور مثبت 2 اعشاریہ 55 کے بہتر رن ریٹ کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہ اہم میچ پالیکیلے اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔