LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک برازیل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امریکی الزام کو مسترد کر دیا برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا سعودی ولی عہد کو قازقستان کے صدر کا تحریری مکتوب موصول اردن کا چرچ حملے کے بعد جنوبی شام پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ اردن کے فضائی حملے، شام نے سرحدی گزرگاہ بند کر دی

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ

Web Desk

3 October 2026

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (ادارہ شماریات) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق روان مالی سال (2026-2027) کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 10.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 15 فیصد زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2025 کے مقابلے ستمبر 2026 میں تجارتی خسارے میں 6 فیصد جبکہ اگست 2026 کے مقابلے میں ستمبر میں 8 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران قومی برآمدات 2.93 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 6.49 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں، یعنی اگست کے مقابلے میں برآمدات میں 40 کروڑ ڈالر (16 فیصد) اور درآمدات میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ اس عرصے کے دوران برآمدات و درآمدات کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 278 روپے فی ڈالر کے حساب سے لگایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، جولائی سے اگست کے دو ماہ کے دوران سروسز (خدمات) کے شعبے کی برآمدات میں 29 فیصد جبکہ خدمات کی درآمدات میں 9.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔