LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار، وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف سی پیک علاقائی روابط اور معاشی ترقی کا اہم محرک ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105 ویں سالگرہ کے سیمینار سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خطاب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز میں شفافیت اور اہم تقرریوں کی منظوری ہائبرڈ نظام نے ملکی معیشت اور سیکیورٹی کو شدید نقصان پہنچایا: مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کا اتفاق افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا گرین زون میں آغاز

Web Desk

14 April 2026

گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز انتہائی مثبت انداز میں ہوا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ‘گرین زون’ میں داخل ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس میں 4000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 591 کی سطح سے اچھل کر ایک لاکھ 64 ہزار 683 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز امریکی ناکہ بندی کی خبروں کے باعث انڈیکس 6600 پوائنٹس گر گیا تھا، تاہم آج مارکیٹ نے اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن بڑی حد تک بحال کر لی ہے۔

پاکستان کے ساتھ ساتھ ایشیائی مارکیٹوں میں بھی آج خوش آئند استحکام اور تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے باوجود عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ جاپان کے نکی (Nikkei) انڈیکس میں ڈھائی فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ تھائی لینڈ کے سیٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی تیزی دیکھی گئی۔ اسی طرح چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.55 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.43 فیصد اضافے کے ساتھ ٹریڈ کرتے رہے۔ ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں بھی معمولی بہتری آئی ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ مارکیٹ نے فی الحال جنگی خدشات کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں یہ اچانک واپسی سرمایہ کاروں کی جانب سے ‘ڈپ’ پر خریداری اور عالمی سفارتی کوششوں پر اعتماد کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ اگرچہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال تاحال غیر یقینی ہے، لیکن ایشیائی منڈیوں میں ریکوری نے مقامی سرمایہ کاروں کو بھی حوصلہ دیا ہے، جس سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کو نئی جلا ملی ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر علاقائی کشیدگی میں کمی آتی ہے تو انڈیکس آنے والے دنوں میں مزید نئی بلندیاں چھو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوانات

جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار

9 July 2026

برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو

9 July 2026

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

9 July 2026

مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،

9 July 2026

وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف

9 July 2026

معاشی محاذ پر بڑی کامیابی؛ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پونے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ

9 July 2026

سی پیک علاقائی روابط اور معاشی ترقی کا اہم محرک ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105 ویں سالگرہ کے سیمینار سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خطاب

9 July 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز میں شفافیت اور اہم تقرریوں کی منظوری

9 July 2026