LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 5000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Web Desk

15 April 2026

امن مذاکرات سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مثبت بیان نے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے، جس کے نتیجے میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور مارکیٹ میں جارحانہ خریداری دیکھنے میں آئی۔ دورانِ ٹریڈنگ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 5000 سے زائد پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 640 پوائنٹس کی نئی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق، بین الاقوامی سطح پر بالخصوص امریکہ اور ایران کے درمیان تناؤ میں کمی اور مذاکرات کی بحالی کی خبروں نے سرمایہ کاروں کو یہ پیغام دیا ہے کہ خطے میں معاشی استحکام کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ گزشتہ کاروباری روز بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا تھا اور انڈیکس 5 ہزار 43 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 634 کی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم آج کی تیزی نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

سٹاک مارکیٹ میں اس تیزی کے باعث مختلف شعبوں بالخصوص توانائی، بینکنگ اور ٹیکنالوجی کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر علاقائی امن کی کوششیں اسی طرح کامیاب رہیں اور پاکستان کا سفارتی کردار عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا رہا، تو سٹاک مارکیٹ میں مزید بہتری کی توقع ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک انتہائی خوش آئند اشارہ ثابت ہوگا۔