LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی مذاکرات کی ناکامی کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں: شوکت یوسفزئی وزیراعظم کی موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف

پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق، سعودی وفد کا دورۂ اسلام آباد کا اعلان

Web Desk

2 September 2026

پاکستان اور سعودی عرب نے زرعی و غذائی تحفظ کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیتے ہوئے سعودی عرب کو پاکستانی زرعی و غذائی مصنوعات کی برآمدات 3 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جسے آئندہ دو سالوں میں حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وزارتِ غذائی تحفظ کے اعلامیے کے مطابق چاول، سرخ گوشت، پھل، کنسنٹریٹس اور سبز چارہ ترجیحی برآمدی شعبوں میں شامل ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان سے چاول اور سرخ گوشت کی درآمدات میں نمایاں اضافے اور بتدریج اسے دوگنا کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے؛ واضح رہے کہ 2025ء میں پاکستان نے سعودی عرب کو 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کا چاول اور 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سرخ گوشت برآمد کیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے ایگری فوڈ پراسیسنگ اور نجی شعبے کے روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ اس سلسلے میں ایک سعودی وفد 26 سے 28 اگست تک اسلام آباد کا دورہ کرے گا جبکہ سعودی عرب نے پاکستان کو 19 سے 22 اکتوبر 2026ء کو ریاض میں منعقد ہونے والی 43 ویں ‘سعودی ایگریکلچر نمائش’ میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دی ہے۔