LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Web Desk

9 September 2026

وفاقی حکومت اور پٹرولیم ڈویژن نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے مسلسل اضافے کے پیشِ نظر ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید گرانی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 58 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اس حالیہ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لٹر کی اعلیٰ ترین سطح پر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 9 ستمبر 2026ء سے صرف ایک دن کے لیے ہو گا۔ واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں عسکری کشیدگی اور عالمی فیول مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث گزشتہ روز بھی وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا، جس میں پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لٹر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ لگاتار دو روز میں پٹرولیم مصنوعات کے ریٹس بڑھنے سے ٹرانسپورٹ اور بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔