LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج عمران خان کی بہنوں اور بچوں کی حراست غیر قانونی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں: شیخ وقاص اکرم سومنات کا حوالہ بار بار آنے کے لیے استعمال کیا، ہم پرامن رہیں گے: جنید اکبر کی وضاحت ایران رویہ بدلے تو مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: مائیک والٹز علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر، فلسطین کے مسائل اٹھائیں گے: عاصم افتخار بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ امریکا نے ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے: قطر پائیدار امن کیلئے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے: مریم نواز شریف ہنگو میں شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا مصر، سوڈان اور اعلیٰ امریکی حکام کے سوڈان جنگ کے خاتمے کیلئے اہم مذاکرات ٹرمپ انتظامیہ نے عالمی عدالت کے خلاف مزید سخت اقدامات کی تیاری کر لی نیویارک دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی میئر زہران ممدانی سے ملاقات متوقع کیف پر روسی ڈرون حملوں میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

بریڈفورڈ احتجاج پر پاکستان کا سخت ردعمل، برطانوی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو وزارت خارجہ طلب کر کے ڈیمارش

Web Desk

26 December 2025

اسلام آباد: بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ہونے والے احتجاج پر پاکستان نے سخت سفارتی ردعمل دیتے ہوئے برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن میٹ کینل کو وزارت خارجہ طلب کر کے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اس وقت پاکستان میں موجود نہیں تھیں، جس کے باعث وزارت خارجہ نے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو طلب کر کے ڈیمارش جاری کیا۔ ڈیمارش میں برطانوی شہر بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ہونے والے احتجاج پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو برطانیہ میں مظاہرین کو جمع کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ مظاہرین نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز، توہین آمیز اور قابلِ اعتراض زبان استعمال کی۔ احتجاج کے دوران فیلڈ مارشل کو جان سے مارنے کی کھلی دھمکیاں دی گئیں اور انہیں کار بم دھماکے میں قتل کرنے کے نعرے لگائے گئے۔

حکومتِ پاکستان نے برطانیہ کی سرزمین سے دی جانے والی ان سنگین دھمکیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ برطانیہ اپنی سرزمین کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔

پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ برطانوی حکومت ایسے شرپسند عناصر کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کرے گی اور انہیں قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین نے بھی برطانوی قائم مقام ہیڈ آف مشن کو ڈیمارش جاری کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔