LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان بھارت میں قدیم مسجد مسمار: پاکستان کا شدید احتجاج، عالمی برادری سے نوٹس کا مطالبہ وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ ختم کرنے کیلئے اصلاحات ناگزیر: فاروق ستار غزہ میں ماہرین پر مشتمل فلسطینی حکومت قائم کی جارہی ہے، جیرڈ کشنر مطالبات نہ مانے گئے تو حکومت گراؤ تحریک چلائیں گے: حافظ نعیم الرحمان نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 3 افراد ہلاک، 50 سے زائد ملبے تلے دب گئے کندھ کوٹ میں مسافر کوچ الٹ گئی،6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی روس، یوکرین اور امریکا کے سہ فریقی مذاکرات کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی: زیلنسکی بھارت کیخلاف کامیابی کے بعد دنیا پاکستان کی دفاعی طاقت سے آگاہ ہو چکی: مصطفیٰ کمال بلاول بھٹو کی سربراہی میں کراچی کو آگے لے کر جائیں گے: مرتضیٰ وہاب جرمنی نے دوسری جنگ عظیم جیسے حالات پیدا کردیے ہیں: روس ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی اور ترک ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطہ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے امریکی سفارتی کوششیں تیز، وِٹکوف اور کشنر کیف پہنچ گئے

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، پاکستان نے 100 ٹن امداد روانہ کردی

Web Desk

6 September 2026

پاکستان نے نیپال میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے 100 ٹن انسانی امدادی سامان پر مشتمل کھیپ روانہ کر دی ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق یہ امدادی سامان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تعاون سے ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے نيپال کے لیے روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان میں خیمے، کمبل، چٹائیاں، حفظانِ صحت (ہائیجین) کٹس اور ضروری ادویات شامل ہیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سامان کی روانگی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پاکستان میں نیپال کے سفیر، وزارتِ خارجہ اور این ڈی ایم اے کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ امداد مشکل کی اس گھڑی میں نیپالی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا ثبوت ہے