صرف اپنے لیے کھیلنے والوں کی قومی ٹیم میں کوئی جگہ نہیں، محسن نقوی کا دوٹوک مؤقف
Web Desk
13 June 2026
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے الگ الگ سینٹرل کنٹریکٹس کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کی کارکردگی اور میرٹ کو مرکزی حیثیت دینا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا نیا نظام تیزی سے حتمی شکل اختیار کر رہا ہے اور اس کا تقریباً پچاسی فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر تک تمام امور فائنل کر لیے جائیں گے۔
محسن نقوی کے مطابق اب صرف وہی کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ کے اہل ہوں گے جو ڈومیسٹک کرکٹ میں باقاعدگی سے شرکت کریں گے اور مقررہ معیار پر پورا اتریں گے۔ اس مقصد کے لیے پانچ کیٹیگریز تشکیل دی جا رہی ہیں جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کے لیے ایک علیحدہ ایمرجنگ کیٹیگری بھی متعارف کرائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ صرف ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ماہانہ تنخواہ بھی اے کیٹیگری کے برابر رکھی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام سینٹرل کنٹریکٹس کو کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت لایا جا رہا ہے اور اس کے لیے پندرہ نکاتی معیار مقرر کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی میچ فیس میں نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے، جس میں ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ڈومیسٹک کرکٹ کی فیس شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت پر اضافی ادائیگی بھی کی جائے گی۔
محسن نقوی کے مطابق یہ تمام اصلاحات طویل المدتی ہیں اور ان کے نتائج دو سے تین سال بعد سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے فیصلوں میں ان کی مداخلت نہیں ہوتی اور سلیکشن کا اختیار مکمل طور پر متعلقہ کمیٹی کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادارے کے اندر پہلے ایک غیر منظم نظام تھا جہاں ایک ایک فرد متعدد ذمہ داریاں نبھا رہا تھا، تاہم اب اس نظام کو بہتر اور منظم کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026