وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
Web Desk
6 September 2026
وطن عزیز کی فضاؤں کے محافظوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں آج یومِ فضائیہ قومی جذبے اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ 1965ء کی جنگِ ستمبر میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اپنی جرات، شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت سے وہ تاریخی داستانیں رقم کیں جو تاریخ کا سرفہرست باب ہیں۔ تعداد اور وسائل کے لحاظ سے کہیں بڑی بھارتی فضائیہ کے مقابلے میں پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے اعلیٰ جنگی حکمت عملی سے دشمن کی عددی برتری کو خاک میں ملا دیا۔ اس جنگ میں ایئر کموڈور سجاد حیدر کی قیادت میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر تباہ کن حملے سے دشمن کے متعدد طیارے زمین پر ہی تباہ کر دیے گئے، جبکہ سرگودھا کے محاذ پر اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے محض ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے 5 جنگی طیارے گرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ حال ہی میں پیش آنے والے معرکہء حق میں بھی پاک فضائیہ نے روایتی دشمن کو چھ صفر سے ذلت آمیز شکست دے کر دنیا بھر میں اپنی فضائی برتری کا لوہا منوایا ہے۔
متعلقہ عنوانات
واضح احکامات نہ ملنے پر ڈی آئی خان قافلہ واپس بلایا، تصادم نہیں چاہتے: علی امین گنڈاپور
4 October 2026
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026