LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی

کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے چیئر لفٹ، کیبل کار اور زپ لائن لگانے کا فیصلہ

Web Desk

9 June 2026

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے جدید اور تفریحی سہولیات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر چیئر لفٹ، کیبل کار اور زپ لائن نصب کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے شعبہ کمرشل کی جانب سے اس منصوبے کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت مسافروں کو ٹرمینل بلڈنگ سے کار پارکنگ تک زپ لائن، کیبل کار اور چیئر لفٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اتھارٹی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد مسافروں کو نہ صرف سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ ان کے سفر کے تجربے کو مزید دلچسپ اور پرکشش بنانا بھی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے شعبہ کمرشل نے دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں جبکہ درخواستیں ڈائریکٹر کمرشل ہیڈکوارٹر کراچی کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔