آئی پی پیزکو آئندہ کےلیے دفن کردیا، بجلی سستی کرنے جارہےہیں، اویس لغاری
Web Desk
11 May 2026
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہےکہ ہم بجلی اتنی سستی کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کریں گے اور رات کو استعمال کر سکیں گے۔ حکومت نے آئی پی پیز کانظام ختم کردیاہے۔
لاہور کی نجی یونیورسٹی میں پاور کانفرنس سے ویڈیو خطاب میں اویس لغاری کا کہنا تھا کہ توانائی سیکٹرکی اصلاحات ملک کے لیے بہت اہم ہیں، آج کل سبسڈی کی بات ہو رہی ہے، ہم موقع دے رہے ہیں، پرائیویٹ کمپنیاں آئیں اور خود اسمارٹ میٹر لائیں۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی پی پیز کو آئندہ کے لیے دفن کر دیا ہے، حکومت آئی پی پیز کے کاروبار سے نکل گئی ہے، ہم مزید 10 ہزار میگا واٹ کے آئی پی پیز لگانے جا رہے تھے ان کو روک دیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صنعت اور زراعت کے لیے بجلی کے نرخ مختلف ہوں گے، ہم بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کریں گے اور رات کو استعمال کرسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ میٹروں کی خریداری میں بچت کی گئی ہے، اگلے ایک دو سال میں کمپنیاں پرائیویٹ ہو جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
جیکب آباد میں سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس پھر روک دی گئی
30 August 2026
پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم
30 August 2026
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
30 August 2026
کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا
30 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم
30 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان
30 August 2026
امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران
30 August 2026
نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ، درمیانے درجے کا سیلاب
30 August 2026