او جی ڈی سی اور امریکی انرجی ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے
Web Desk
1 September 2026
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) اور امریکہ کی نامور انرجی ٹیکنالوجی کمپنی بیکر ہیوز (Baker Hughes) کے درمیان پرانے تیل و گیس کے اثاثوں (Mature Assets) سے پیداوار بڑھانے کا اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ معاہدہ کمپنی کی جامع ‘پروڈکشن آپٹیمائزیشن مہم’ کا حصہ ہے۔ معاہدے کے تحت بیکر ہیوز اپنی جدید ٹیکنالوجی، جدید تجزیاتی نظام اور تکنیکی مہارت کے ذریعے او جی ڈی سی ایل کے 18 بڑے میچور اثاثوں کو بحال کرے گی، جن میں 12 تیل اور 6 گیس و کنڈینسیٹ فیلڈز شامل ہیں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ملکی سطح پر تیل و گیس کے کے ذخائر کی پیداواری صلاحیت کو دوبارہ بہتر بنانا ہے۔
کمپنی حکام کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی موجودہ یومیہ پیداوار 40 ہزار بیرل خام تیل، 815 ایم ایم ایس سی ایف ڈی (MMSCFD) قدرتی گیس اور 780 میٹرک ٹن ایل پی جی ہے۔ اس پیش رفت کو پاکستان کی توانائی سلامتی اور غیر ملکی زراطاق کے بچاؤ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاک امریکہ توانائی شراکت داری میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026
سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی
22 September 2026
ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی
22 September 2026
این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ
22 September 2026
بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
22 September 2026
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا
22 September 2026
اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر
22 September 2026