قومی اقتصادی کونسل کا بڑا فیصلہ؛ وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں اربوں روپے کی کٹوتی
Web Desk
10 June 2026
اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم اجلاس وفاقی اور صوبائی ترقیاتی بجٹ میں اربوں روپے کی بھاری کٹوتی کے فیصلوں کے ساتھ ختم ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس کے دوران صوبوں نے وفاق کا ترقیاتی بجٹ 1320 ارب روپے تک پہنچانے پر شدید اعتراض کیا تھا۔ صوبائی نمائندوں کا مؤقف تھا کہ “وفاق ایک طرف ہم سے فنڈز مانگ رہا ہے اور دوسری طرف اپنا ترقیاتی بجٹ بڑھا رہا ہے”۔ اس اعتراض کے بعد وفاق کے ترقیاتی بجٹ میں 126 ارب روپے کی کمی کرتے ہوئے اسے 1126 ارب روپے کی بجائے 1000 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل نے صوبوں کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں 920 ارب روپے کی کمی پر بھی اتفاق کر لیا ہے، جس کے بعد صوبوں کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 3138 ارب روپے سے کم ہو کر 2218 ارب روپے رہ گیا ہے۔ تاہم، کونسل نے پسماندگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے بجٹ میں کسی بھی قسم کی کٹوتی نہ کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویزات کے تحت وفاق اور مختلف صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی نئی تفصیلات درج ذیل ہیں: پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کو سب سے بڑا کٹ لگا ہے، جسے 1450 ارب روپے سے یکمشت کم کر کے 749 ارب روپے کر دیا گیا ہے سندھ کا ترقیاتی بجٹ 816 ارب روپے سے گھٹا کر 706 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے خیبر پختونخوا کا ترقیاتی بجٹ 564 ارب روپے سے کم کر کے 455 ارب روپے کر دیا گیا ہے بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ بغیر کسی کٹوتی کے 308 ارب روپے پر برقرار رہے گا۔
قومی اقتصادی کونسل کے ان فیصلوں کو ملکی معاشی صورتحال اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اثرات آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹس پر بھی نمایاں ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
عمران خان کی بہن کی درخواست مسترد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی تاریخ بتا دی
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026