وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت این ای سی کا اہم اجلاس، نئے مالیاتی بجٹ کے لیے 4,715 ارب روپے کا مجموعی ترقیاتی پروگرام تجویز
Web Desk
10 June 2026
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا ایک اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں آئندہ مالیاتی بجٹ برائے 26-2027 کے معاشی اہداف اور ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا حتمی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کی اعلیٰ قیادت اور وفاقی مقتدر حلقے شریک ہیں۔ شرکاء میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، وزیرِ اعلیٰ سندھ، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اور پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال بھی اجلاس کی بریفنگ میں موجود ہیں۔
اجلاس کے دوران وفاق اور صوبوں کے درمیان ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور آئندہ مالی سال کے معاشی روڈ میپ پر تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، مالی سال 27-2026 کے قومی ترقیاتی پروگرام کا مجموعی حجم 4 ہزار 715 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، وفاق کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 1 ہزار 126 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مجوزہ وفاقی حجم میں مزید 200 ارب روپے کا اضافہ بھی متوقع ہے۔ صوبوں کے مختلف فلاحی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 3 ہزار 138 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کا یہ اجلاس ملک کی مجموعی معاشی ترقی اور بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے، جہاں وفاق اور صوبوں کے مابین اہم مالیاتی امور پر اتفاقِ رائے پیدا کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر
24 August 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
24 August 2026
پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد
24 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
24 August 2026
21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ
24 August 2026
خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں
24 August 2026
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
24 August 2026