LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودی وزیرخارجہ کا ڈار سے رابطہ، خطے میں امن کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی بنوں حملہ: پاکستان کا افغان ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج، ڈی مارش کر دیا کچے سے چولستان تک ریلیف: مریم نواز کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے 34ویں اجلاس میں بڑے فیصلوں کی منظوری پیٹرول زیادہ مہنگا ہونے کہ وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے، حکام پیٹرولیم ڈویژن حکومت اور اپوزیشن میں رابطے، وزیراعظم کی محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کی دعوت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کارروائی، خودکش بمبار خاتون گرفتار غیر معقول امریکی مطالبات قبول نہیں، ضرورت پڑی تو بھرپور جواب دیا جائے گا: ایرانی وزارت خارجہ پنجاب حکومت کا مدارس رجسٹریشن ایکٹ میں ترامیم لانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کو بطورضمانت جمع کرائےگئے7 کروڑ روپے واپس دینے کی ہدایت وزیراعظم کی ملک بھر میں ‘آسان خدمت مراکز’ قائم کرنے کی ہدایت امریکہ ایران کشیدگی کے معاشی اثرات نمایاں، ترسیلاتِ زر میں کمی ریکارڈ ایران کا جوہری پروگرام کسی بھی وقت قبضے میں لے سکتے ہیں: ٹرمپ ایرانی وزیر خارجہ اور نیدرلینڈز کے ہم منصب کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو حق مہر میں جائیداد کی منتقلی پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، نکاح نامے میں تبدیلی کا حکم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز

11 سے 18 مئی ملک میں ممکنہ موسمی خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری

Web Desk

11 May 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) نے 11 سے 18 مئی تک ملک بھر کے لیے موسم کی شدید صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ کے مطابق، ایک طرف جنوبی اور وسطی پاکستان شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، تو دوسری طرف شمالی علاقوں میں بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے کے باعث سیلابی خطرات (GLOF) منڈلا رہے ہیں۔

ہیٹ ویو (12 تا 18 مئی): جنوبی پنجاب (ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان)، زیریں سندھ (کراچی، حیدرآباد، سکھر) اور مشرقی بلوچستان میں 3 سے 5 روز تک شدید گرمی کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے زیادہ پانی پینے اور احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب (بشمول اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی)، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ تیز ہواؤں سے سولر پینلز اور کچی تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ شمالی علاقوں میں بڑھتے درجہ حرارت سے گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے۔ ہنزہ، غذر، چترال اور اسکردو میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے شدید خطرات ہیں۔ این ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو کولنگ سینٹرز قائم کرنے اور ہیٹ ویو پلان فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ سیاحوں اور مقامی آبادی کو پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر اور گلیشیائی جھیلوں کے قریب جانے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

شہریوں کو تازہ ترین معلومات کے لیے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ’ استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔