LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں

نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور

Web Desk

30 August 2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں، جہاں قیادت نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم اور سپیکر کو مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران نواز شریف نے آزاد کشمیر میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور صفائی میں بہتری کے لیے 100 دنوں پر مشتمل اصلاحاتی منصوبہ وزیراعظم افتخار گیلانی کے ساتھ شیئر کیا اور انتخابی وعدوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر حکومت کو وفاق کے مکمل تعاون، وسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے نوجوانوں کے لیے روزگار اور معاشی مواقع بڑھانے پر زور دیا۔