LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا تحریک تحفظ آئین کا اجلاس، 27 ستمبر کا احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم کا پورے پاکستان میں کامیاب اجرا پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو 20 ستمبر سے سپر لانگ مارچ ہوگا: حافظ نعیم الرحمان حکومت تحریک انصاف کو سپیس دینے کیلئے تیار نہیں: فواد چودھری لندن سے بنگلادیش جانیوالی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو وائرل امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: محسن نقوی پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے، گورنر خیبر پختونخوا کوہاٹ پولیس لائنز میں دھماکہ،15افراد شہید،25 افراد زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا؛ بنیادی حقوق پر آئینی توازن قائم رکھنے کا حکم ایران سے ڈیل ہو نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی: ٹرمپ چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری پاکستان کے عوام کی بدحالی کسی بھی سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں: حافظ نعیم الرحمان

قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 4 کروڑ 50 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

Web Desk

13 April 2026

پاکستان بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے قومی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جو 19 اپریل تک جاری رہے گی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) کے مطابق، اس مہم کے دوران ملک بھر کے 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، جبکہ بچوں کی قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے انہیں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جائے گی۔ اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے تقریباً 4 لاکھ 13 ہزار پولیو ورکرز گھر گھر جا کر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

صوبائی اعداد و شمار کے مطابق، پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ، اور خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ اسی طرح بلوچستان میں 26 لاکھ، اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار، آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار اور گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ حکام نے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل اور ملک سے اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو لازمی قطرے پلوائیں۔