قومی اسمبلی اجلاس؛ اپوزیشن رکن اقبال آفریدی کی رکنیت پورے بجٹ سیشن کے لیے معطل
Web Desk
11 June 2026
سلام آباد: قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اس وقت شدید ڈرامائی صورتحال پیدا ہو گئی جب سپیکر ایاز صادق نے بار بار کورم کی نشاندہی کرنے اور بلیو پاسپورٹ کے مبینہ غلط استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن (سنی اتحاد کونسل/پی ٹی آئی) کے رکنِ اسمبلی اقبال آفریدی کی رکنیت پورے بجٹ سیشن کے لیے معطل کر دی اور انہیں فوری طور پر ایوان سے باہر نکل جانے کا حکم دے دیا۔
اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن فرح ناز اکبر نے اپوزیشن ممبر اقبال آفریدی کی رکنیت معطل کرنے کی باقاعدہ تحریک ایوان میں پیش کی، جسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔ تحریک کی منظوری کے بعد سپیکر نے رولنگ دی کہ اقبال آفریدی رواں بجٹ اجلاس کے باقی ماندہ سیشن کے لیے معطل رہیں گے اور اس دوران ان کا ایوان میں داخلہ بند ہوگا۔ مزید برآں، معطلی کے دوران انہیں کسی بھی قسم کی پارلیمانی مراعات (Privileges) بھی حاصل نہیں ہوں گی۔ سپیکر نے عملے کو سخت ہدایت جاری کی کہ اقبال آفریدی کو ایوان میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ایوان میں بحث کے دوران ایم کیو ایم کی رکن نگہت شکیل نے سنگین معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ “اقبال آفریدی نے اپنے بیٹے کو سرکاری (بلیو) پاسپورٹ پر سیاسی پناہ (Asylum) دلوائی ہے، اس پر ان کی رکنیت کیوں معطل نہیں کی جاتی؟” اس پر وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ بلیو پاسپورٹ کے معاملے کو لے کر باقاعدہ سرنڈر کیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس حساس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بلیو پاسپورٹ کے غلط استعمال کے کیس کو مکمل تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا۔اپوزیشن کی جانب سے بجٹ اجلاس میں بار بار کورم کی نشاندہی کرنے پر سپیکر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے براہِ راست اقبال آفریدی سے مخاطب ہو کر کہا کہ “آپ کورم کی بار بار نشاندہی کیوں کرتے ہو؟” اس کے ساتھ ہی سپیکر نے دیگر ارکان کو بھی سخت وارننگ جاری کی کہ:
“بجٹ اجلاس کے دوران اب جس کسی پارٹی کے رکن نے بھی کورم کی نشاندہی کی، میں بجٹ بحث میں اس پارٹی کا مختص کردہ ٹائم کم کر دوں گا۔” سخت جملوں کے تبادلے کے بعد سپیکر نے معطل رکن اقبال آفریدی کو فوری طور پر ایوان سے نکل جانے کا حکم دیتے ہوئے کہا، “آپ نکل جائیں، آپ کی عزت اسی میں ہے”۔ جس پر اقبال آفریدی خود ہی اپنی نشست سے اٹھے اور ایوان سے باہر چلے گئے۔
متعلقہ عنوانات
قومی ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی
26 August 2026
پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال
26 August 2026
پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری
26 August 2026
ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے
26 August 2026
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
26 August 2026
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026