LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگی، ججز کے فیصلوں سے امید پیدا ہوئی: علیمہ خان فیلڈ مارشل کا دورہ کامیاب، نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے: ایرانی صدارتی دفتر حکومت نے خلوص نیت سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا: رانا ثناء اللہ 27 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست پر اعتراضات دور عمران خان کا علاج: جمائما کی جانب سے برطانوی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے مداخلت کی درخواست غیرت کے نام پر قتل کے مقدمے میں راضی نامہ بھی ملزم کو ضمانت کا حق نہیں دیتا: عدالت امریکا کا H-1B ویزا کیپ پٹیشنز پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد فیس عائد کرنے کی تجویز کا اعلان عائشہ وہاب نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیت لی، کانگریس کا حصہ بننے والی پہلی افغان امریکی خاتون

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث مکمل، 232 ارکان نے حصہ لیا

Web Desk

20 June 2026

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اعلان کیا ہے کہ ایوانِ زیریں میں وفاقی بجٹ پر بحث کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ بجٹ پر مسلسل سات روز تک جاری رہنے والی اس طویل بحث میں مجموعی طور پر 232 اراکینِ پارلیمنٹ نے حصہ لیا۔ سپیکر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بحث میں حکومت کی جانب سے 151 اور اپوزیشن کے 81 اراکین شامل ہوئے۔ اراکین نے مجموعی طور پر 53 گھنٹے 31 منٹ تک بجٹ پر سیر حاصل گفتگو کی، جس میں سے حکومتی اراکین نے 34 گھنٹے 33 منٹ جبکہ اپوزیشن نے 18 گھنٹے 58 منٹ کا وقت استعمال کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن کو طے شدہ وقت سے 8 گھنٹے 18 منٹ زائد وقت دیا گیا۔

پارٹی پوزیشن کے حوالے سے سپیکر ایاز صادق نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے 77، پاکستان پیپلز پارٹی کے 49 اور ایم کیو ایم کے 20 ارکان نے بجٹ بحث میں حصہ لیا جبکہ اپوزیشن بنچوں سے تحریک انصاف کے 67، جے یو آئی (ف) کے 10 اور سنی اتحاد کونسل کا ایک رکن بحث میں شامل ہوا۔ دوسری جانب، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ بجٹ کی حتمی دستاویز میں اراکینِ قومی اسمبلی کی جانب سے سامنے آنے والی تعمیری اور اہم تجاویز کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔