LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں 7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن ایران کا آبنائے ہرمز سے پابندیاں عائد کرنے والوں کی آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے غیر مجاز آبادکار چوکیاں ختم کرنے کا حکم صدر مملکت کا دورہ فرانس منسوخ، 8 ستمبر کو پاکستان واپسی ہوگی آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے، امریکی وزیر توانائی ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کر دیا عظیم ادیب، باکمال مفکر، روشن فکر رہنما اشفاق احمد کو بچھڑے 22 برس بیت گئے ایران کا آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے باہر نیا محدود زون قائم کرنے کا اعلان کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

بھارت کیخلاف کامیابی کے بعد دنیا پاکستان کی دفاعی طاقت سے آگاہ ہو چکی: مصطفیٰ کمال

Web Desk

6 September 2026

وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے یومِ دفاع کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف حالیہ کامیابی کے بعد دنیا اب پاکستان کی ناقابلِ تسخیر دفاعی صلاحیتوں سے مکمل طور پر آگاہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ دفاع کا دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے چند ماہ قبل بھارت کو شکست فاش دے کر ایک بار پھر ثابت کیا کہ ملکی سرحدوں کا دفاع نہایت مضبوط اور محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی کے بعد عالمی سطح پر خطے کے امن کے لیے پاکستان کے دفاع کی اہمیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے، جبکہ سعودی عرب سمیت متعدد دوست ممالک آج پاکستان کے ساتھ دفاعی اور معاشی معاہدے کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیشہ اپنے منفی پروپیگنڈے سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کی، لیکن مسلح افواج کی شجاعت نے پاکستان کو عالمی سطح پر امن کے ایک مضبوط پیامبر کے طور پر پیش کیا ہے، جس کی بدولت آج بین الاقوامی سطح پر سبز ہلالی پرچم اور گرین پاسپورٹ کو پہلے سے زیادہ احترام اور شناخت مل رہی ہے