LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات: کے پی لانگ مارچ کی صورتحال اور مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ پر تبادلہ خیال سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد اپوزیشن اتحاد کی آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے، خیبرپختونخوا کی صورتحال اور پارلیمانی امور پر مشاورت ہوگی

مرتضیٰ وہاب نے مصطفیٰ کمال کی باتیں غیر سنجیدہ قرار دے دیں

Web Desk

31 August 2026

پیپلز پارٹی کے رہنما اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کے حالیہ بیانات کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کی باتوں پر توجہ نہیں دیتے اور ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے تمام علاقوں میں بلا تفریق ترقیاتی کام شروع کیے ہیں اور شہر کی ترقی کا یہ سفر بلا تعطل جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیا صوبہ بنانے سے متعلق فیصلے جلسوں یا بہادرآباد میں نہیں بلکہ اسمبلی کے اندر ہوتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کے اختیارات سے متعلق مطالبات کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وہ خود عہدے پر نہیں ہوتے تو تمام اختیارات اسلام آباد بھیجنے کی باتیں کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں، میئر کراچی نے بلاول بھٹو زرداری کی شادی یا منگنی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو دوبارہ من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تاحال کوئی منگنی یا شادی طے نہیں ہوئی۔