LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
انڈونیشیا میں آتش فشاں کے باعث 8 ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل امریکا اور سعودی عرب کے درمیان جوہری معاہدے کا متن سامنے آگیا امریکی پابندیاں، بحری ناکہ بندی: ایران پر مزید معاشی دباؤ بڑھ گیا آبنائے ہرمز کا مشن: ایران کا امریکا کا ساتھ دینے پر جنوبی کوریا کے مفادات کو نشانہ بنانے کا خدشہ یمن میں حکومتی فوج اور حوثی باغیوں میں مزید جھڑپیں، ہلاکتیں 140 ہوگئیں 7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن ایران کا آبنائے ہرمز سے پابندیاں عائد کرنے والوں کی آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے غیر مجاز آبادکار چوکیاں ختم کرنے کا حکم صدر مملکت کا دورہ فرانس منسوخ، 8 ستمبر کو پاکستان واپسی ہوگی آبنائے ہرمز سے روزانہ 90 لاکھ بیرل تیل گزر رہا ہے، امریکی وزیر توانائی ترکیہ نے نئے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافہ کر دیا عظیم ادیب، باکمال مفکر، روشن فکر رہنما اشفاق احمد کو بچھڑے 22 برس بیت گئے ایران کا آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے باہر نیا محدود زون قائم کرنے کا اعلان کراچی میں مزار قائد کے اطراف جلسے پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان

بلاول بھٹو کی سربراہی میں کراچی کو آگے لے کر جائیں گے: مرتضیٰ وہاب

Web Desk

6 September 2026

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی شہر کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر آگے لے کر جائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ماضی میں جائز مطالبات کے لیے بھی سڑکوں پر بیٹھنا پڑتا تھا، لیکن پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت آنے کے بعد شہریوں کو اپنے منتخب نمائندوں تک براہِ راست رسائی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا حقیقی سرچشمہ صرف اور صرف عوام ہیں اور لوگ پیپلز پارٹی کی عوامی سوچ سے محبت کرتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) اپنے فنڈز سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور جماعت میں اجتماعی سوچ کو ترجیح دی جاتی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سندھ کا دورہ کرنے والے تمام سیاسی مہمانوں کو تہذیب اور جمہوری روایت کے تحت خوش آمدید کہا ہے۔