مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق
Web Desk
10 June 2026
مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی وین میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 10 سیاح جھلس کر جاں بحق، جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر اسلام آباد سے مری آتے ہوئے گاڑی الٹ گئی جس کے باعث وین میں آگ لگ گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری اور مری انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مری ایکسپریس وے پر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت بھی کی۔انہوں نے مری ایکسپریس وے حادثے میں زخمی افراد کے فوری اور بہترین علاج کی ہدایت کی اور حادثے کی فوری رپورٹ طلب کر لی۔
متعلقہ عنوانات
قومی ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی
26 August 2026
پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال
26 August 2026
پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری
26 August 2026
ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے
26 August 2026
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
26 August 2026
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026