ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی مگر ہوش میں ہیں: نیویارک ٹائمز
Web Desk
24 April 2026
نیویارک: امریکی اخبار “نیویارک ٹائمز” نے ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے حوالے سے سنسنی خیز رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، تاہم وہ ہوش میں ہیں اور تاحال ایک خصوصی طبی ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں ایران کے داخلی نظم و نسق اور سپریم لیڈر کی صحت کے حوالے سے درج ذیل انکشافات کیے گئے ہیں:
پیغام رسانی کا منفرد طریقہ: اسرائیلی یا امریکی نگرانی سے بچنے کے لیے سپریم لیڈر تک پیغامات ہاتھ سے لکھ کر قاصدوں کے ذریعے پہنچائے جا رہے ہیں۔ اعلیٰ حکام کو ان کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہے تاکہ ان کی لوکیشن محفوظ رہے۔
فوجی جنرلز کا کنٹرول: رپورٹ کے مطابق، ایران کا انتظامی نظم و نسق اس وقت فوجی جنرل چلا رہے ہیں، تاہم تمام اہم فیصلوں کی حتمی توثیق خود مجتبیٰ خامنہ ای کر رہے ہیں۔
پراسرار روپ: مجتبیٰ خامنہ ای مارچ میں اپنی تقرری کے بعد سے نہ تو عوام کے سامنے آئے ہیں اور نہ ہی ان کی کوئی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے، جس کی وجہ سے وہ ایک پراسرار شخصیت بن چکے ہیں۔
حملے کا پس منظر: دعویٰ کیا گیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای 28 فروری کو اپنے والد کے کمپاؤنڈ پر امریکی اور اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان، جو خود ایک ماہرِ امراضِ قلب (سرجن) ہیں، ان کے علاج معالجے کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق، تاحال صرف چند ہی افراد کو سپریم لیڈر تک رسائی حاصل ہے اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پیغام رسانی کے لیے غیر روایتی مگر محفوظ ترین طریقے اپنائے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا پارلیمانی نشست چھوڑنے کا فیصلہ
1 September 2026
ٹرمپ نے ایران پر ایٹمی حملے کا سوال احمقانہ قرار دے کر مسترد کردیا
1 September 2026
او جی ڈی سی اور امریکی انرجی ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے
1 September 2026
اسحاق ڈار کی ایس سی او سیکرٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کی صدارت پر مبارکباد
1 September 2026
وزیراعظم کی صدر بیلاروس سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دے دی
1 September 2026
ملک حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
1 September 2026
ڈنمارک نے دمشق میں 14 سال بعد سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
1 September 2026
سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید
1 September 2026