LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جو دہلی کے ساتھ کیا، وہی کابل کے ساتھ کریں گے: خواجہ آصف پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت تحقیقات سے بھاگ گیا: عطا تارڑ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، امریکی کمپنیاں طویل المدتی سرمایہ کاری کی خواہاں پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششیں مزید تیز کرے: چینی وزیرِ خارجہ گورنر سندھ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی الودائی ملاقات وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب کا اضلاع کو خودمختار بنانے کا فیصلہ، ترقیاتی منصوبے شروع وفاقی حکومت کے قرضوں میں 9.3 فیصد اضافہ، مجموعی حجم 80 ہزار 524 ارب روپے تک پہنچ گیا دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے والے شہری لیاقت شہید کیلئے ستارۂ شجاعت کا اعلان وزیراعظم کی رواں برس مون سون کے لئے پیشگی تیاری کی ہدایت آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی سفاکیت جاری، مزید 2 فلسطینی شہید قطری و سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

محسن نقوی کا راول ڈیم کے تحفظ کیلئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا فیصلہ

Web Desk

13 May 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کے اہم آبی ذخیرے، راول ڈیم کے تحفظ کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں ڈیم میں گرنے والے نالوں پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان پلانٹس کی مدد سے شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔ انہوں نے انتظامیہ کو دوٹوک ہدایت کی کہ اسلام آباد میں قبضہ مافیا اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کلین اپ جاری رکھا جائے اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

اجلاس کے دوران پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک پر کام کی رفتار کا معائنہ بھی کیا گیا، جس پر محسن نقوی نے اسے 30 جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ اس کے علاوہ، کیپیٹل پولیس کالج کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا، جس کے تحت زیرِ تربیت اہلکاروں کے لیے نئے کلاس رومز، میس اور بیرکس تعمیر کی جائیں گی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور حکام نے وزراء کو مختلف پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔