نائجیریا میں شدت پسندوں کا فوجی اڈے پر حملہ، اہلکاروں سمیت درجنوں افراد ہلاک
Web Desk
30 January 2026
نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسندوں نے فوجی اڈے پر رات کے وقت حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں فوجیوں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آوروں نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فوجی اڈے کے اندر مزید لاشوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے شمال مشرقی نائجیریا میں سکیورٹی صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے۔
حملے کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نے حملہ آور شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026