پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Web Desk
31 August 2026
استنبول: مشترکہ دفاع کے لیے طے پانے والے تاریخی مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس استنبول میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ ترین سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع، چیفس آف ڈیفنس فورسز اور چیفس آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی اور خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں تینوں اسلامی برادر ممالک نے خطے میں پائیدار امن، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مکہ معاہدے کے فریم ورک کے تحت باہمی تعاون کو مزید مضبوط اور پائیدار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب علاقائی کشیدگی میں کمی اور تحمل کے فروغ کے لیے مشترکہ سفارتی کاوشیں جاری رکھیں گے، جبکہ مکہ معاہدے کے تحت طے شدہ طریقہ کار کو باضابطہ ادارہ جاتی شکل دی جائے گی۔ اعلامیے میں دفاعی صنعت (Defense Industry)، جدید ٹیکنالوجی کی مشترکہ منتقلی و ترقی، اور مسلح افواج کے باہمی ربط و عملیاتی ہم آہنگی (Interoperability) کو مزید بڑھانے پر مکمل اتفاق کیا گیا تا کہ یہ اتحاد علاقائی استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع
6 October 2026
پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم
6 October 2026
روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے
6 October 2026
آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم
6 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
6 October 2026
آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل
6 October 2026
ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
6 October 2026
قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان
6 October 2026