پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال پورے ہونے پر شایان شان تقریب کی ہدایت
Web Desk
14 May 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے تاریخی موقع پر صوبہ بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں 21 مئی سے 25 مئی تک مختلف پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں جو دونوں ممالک کی لازوال دوستی کی عکاسی کریں گے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں چین کے قونصل جنرل سن یان سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے چینی وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے چینی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے موجودہ منصوبوں کا جائزہ لیا اور مستقبل میں اشتراکِ عمل کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے 21 مئی کو ایک وسیع نمائش کا آغاز ہوگا۔ 25 مئی کو ایک بڑی اور پروقار تقریب منعقد کی جائے گی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب حکومت چین کے تجربات کو ترقیاتی منصوبوں، ٹورازم اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لیے بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے چین کے صوبے زی جیانگ اور پنجاب کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی روابط کو بھی خوش آئند قرار دیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک (CPEC) صدر شی جن پنگ اور قائد محمد نواز شریف کی پاک چین دوستی کے لیے گراں قدر خدمات کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ یہ 75 سال دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کے روشن باب ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا
19 November 2026
ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی
19 November 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
19 November 2026