ایک ہفتے میں عمران خان کا علاج اورملاقات نہ ہوئی توپارلیمنٹ نہیں چلنے دینگے، محموداچکزئی
Web Desk
11 May 2026
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دیں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، عوام نے تحریک انصاف کو ووٹ دئیے مگر جیتنے والی جماعت کو اقلیت میں بدل دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ خرید و فروخت سے وجود میں آئی ہے، اس کے باوجوداپوزیشن نے ایوان کوچلانے کی کوشش کی مگر حکومت اپوزیشن کو اس ایوان کو نہ چلنے دینے کی طرف دھکیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ملاقاتوں پر پابندی رہی تو ہم سے گلہ نہ کیاجائے کہ پارلیمنٹ کو نہیں چلنے دیا جارہا، چیئرمین پی ٹی آئی بیمار ہیں توانہیں اسپتال منتقل کیوں نہیں کیا جاتا؟ ایک ہفتے میں بانی چیئرمین کا علاج کرائیں اور ملاقات کرائیں اگر ایک ہفتے میں عمران خان کو علاج اور ملاقات کی اجازت نہ دی تو یہ ایوان پھر نہیں چلے گا۔
محمود خان اچکزئی نے کہا بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، دونوں صوبوں میں ڈرونز استعمال کیے جارہے ہیں، آئیں نواز شریف سمیت سب مل کر بیٹھیں اور کم سے کم نکات پر اتفاق کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، اس ڈوبتی کشتی کو بچا لیں، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار نواز شریف، آصف علی زردای، مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن؛ علیمہ خان، پی ٹی آئی رہنما اور وکلا فیکٹری ناکے پر پہنچ گئے
9 June 2026
گلگت بلتستان انتخابات؛ مسلم لیگ (ن) کی بڑی شکست کا تاثر درست نہیں،خواجہ سعد رفیق
9 June 2026
کراچی کے مسائل حل نہ ہوئے تو ہڑتال کا اعلان کر سکتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان
9 June 2026
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
9 June 2026
26 نومبر احتجاج کیسز؛ بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 23 جون تک توسیع،
9 June 2026
وزیراعظم کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
9 June 2026
فلپائن: تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی، ہزاروں افراد بے گھر
9 June 2026
امریکی صدر کی سنجیدگی نظر آئی تو مذاکرات پر اعتراض نہیں: ابراہیم عزیزی
9 June 2026