LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران چین کی معروف کمپنی کا پنجاب کے آئی ٹی سیکٹر میں اظہار دلچسپی نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 734 ہو گئی، 2,498 افراد لاپتہ شمالی کوریا کی فوجی کمان میں بڑی تبدیلی، وزیرِ دفاع سمیت کئی عہدیدار برطرف پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسلام آباد یادداشت پر عملدرآمد سے مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں: ایرانی صدر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان بانی پی ٹی آئی کی بہن بتا چکی عمران خان بالکل فٹ ہیں، وزیر دفاع پمز سانحہ: بچوں کو بچانے کی کوششیں ثابت، 9 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک

دہشتگردی کی کوشش ناکام بنانے والے شہری لیاقت شہید کیلئے ستارۂ شجاعت کا اعلان

Web Desk

13 May 2026

اپنی جان پر کھیل کر خودکش دہشت گرد کو روکنے اور سینکڑوں قیمتی جانیں بچانے والے بہادر شہری لیاقت شہید ولد کریم الہٰی کی عظیم قربانی کا قومی سطح پر اعتراف کر لیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی خصوصی سفارش پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے لیاقت شہید کے لیے پاکستان کے دوسرے بڑے سول اعزاز برائے بہادری ‘ستارۂ شجاعت’ کی منظوری دے دی ہے۔ لیاقت شہید نے بے مثال جرأت اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا، جو اب دہشت گردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت بن چکے ہیں۔

ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے لیاقت شہید کی والدہ، صاحبزادے اور بھائی مکمل سرکاری پروٹوکول اور ایلیٹ فورس کی سیکیورٹی میں اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ اے سی جنڈ بھی اہل خانہ کے ہمراہ ہیں، جو آج شام صدرِ پاکستان سے یہ وقارِ ملت اعزاز وصول کریں گے۔ حکومت اور پوری قوم اپنے اس بہادر سپوت کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، جس نے اپنی جان دے کر انسانیت کی بقا کی روشن مثال قائم کی۔