18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی غیر قانونی ہے: لاہور ہائیکورٹ
Web Desk
31 August 2026
لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر بچی کی شادی کے کیس پر اہم تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026ء کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی قانوناً غیر قانونی ہے۔ جسٹس منور اقبال دوگل نے شہری محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار نے اپنی 15 سالہ بیٹی حنا اسلم کی مبینہ کم عمری کی شادی کے نئے شواہد کی بنیاد پر پولیس کو کارروائی کا حکم دینے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے جسٹس آف پیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پولیس کو قانونی تحقیقات کی ہدایت کی، جبکہ متاثرہ بچی حنا اسلم کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کرنے کا حکم دیا تا کہ اس کے تحفظ اور بہترین مفادات کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی
7 October 2026
ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا
7 October 2026
عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی
7 October 2026
مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی
7 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
7 October 2026
ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان
7 October 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
7 October 2026
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
7 October 2026