LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا پُرامن دنیا کی جانب بڑھنے کے لیے سرحدوں کی حفاظت ضروری ہے: محسن نقوی وزیر اعظم نے کمرشل کورٹس کے قیام کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر بڑا حادثہ؛ مسافروں کی بورڈنگ کے دوران برانڈ نیو بوئنگ طیارے کا نوز گیئر گر گیا وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقات پاکستانی معیشت کے لیے بڑی کامیابی؛ مئی 2026 میں تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی، سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن،6 خارجی ہلاک آئندہ مالی سال کا بجٹ 290 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنے گا، وزارت خزانہ ثاقب چدھڑ پر مومنہ کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج، عبوری ضمانت منظور سپریم جوڈیشل کونسل، پالیسی ساز کمیٹی اور عدالتی کمیشن کے اجلاس طلب گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز پاک چین دوستی 75 برس بعد بھی اعتماد اور شراکت داری کی مضبوط مثال قرار ایران سے افزودہ یورینیم معاہدہ کیے بغیر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے: ٹرمپ اقوام متحدہ کے سربراہ کی جنوبی لبنان میں امن دستے کے اہلکار کی ہلاکت کی مذمت ٹرمپ کا بڑھتی کشیدگی کے باوجود ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ

لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں دھماکہ، خاتون سمیت 8 افراد شہید، کئی زخمی

Web Desk

12 May 2026

لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکہ بازار کے قریب پھاٹک پر ہوا جہاں ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے۔دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ شہید ہونے والوں میں ایل ایچ سی راحت اللہ اور ایل ایچ سی عادل جان شامل ہیں، جبکہ ایک زخمی خاتون بھی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، جس سے شہدا کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب بنوں کے علاقے فتح خیل میں نامعلوم شرپسندوں نے ریڑہ پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ آر پی او سجاد خان کے مطابق، اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم پل مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ یہ پل شہر کو مضافاتی علاقوں سے ملانے کا اہم ذریعہ تھا، جس کی تباہی سے مقامی آمد و رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ سجاد خان کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور پل کا ملبہ ہٹانے کے لیے امدادی ٹیمیں مصروفِ عمل ہیں۔