لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 330 ریکارڈ
Web Desk
27 November 2026
صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح بدستور خطرناک حد تک بلند ہے اور شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 330 ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ ملک بھر میں گوجرانوالہ سرفہرست ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 417 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں علامہ اقبال ٹاؤن 392 اے کیو آئی کے ساتھ سب سے زیادہ آلودہ علاقہ رہا، برکی روڈ پر 330، ماڈل ٹاؤن میں 314 جبکہ کینٹ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 312 ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب لاہور کا موسم خشک اور سرد ہے اور موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس کی نئی جوہری آبدوز پرم بحری بیڑے میں شامل، پوتن نے عالمی سطح کا ہتھیار قرار دے دیا
27 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری
27 November 2026
آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال
27 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس
27 November 2026
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
27 November 2026
وزیراعظم آزادکشمیر کا سو روزہ پلان کا اعلان، نوجوانوں کو بلاسود قرضے، وظائف دیں گے
27 November 2026
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026
کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج
27 November 2026